یہ بات روسی محکمہ خارجہ کی ترجمان "ماریا زاخارووا" نے جمعرات کے روز اپنی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ظریف اپنے دورے پر روسی وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" کے ساتھ ملاقات کریں گے اور قرہ باغ کے مسئلے، جوہری معاہدے، شام، افغانستان اور خلیج فارس کے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین دو طرفہ اقتصادی تعلقات سمیت توانائی کے شعبے پر بات چيت کریں گے۔
زاخارووا نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات فروغ مل رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ رابطے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی اور روسی وزیر خارجہ توانائی، نقل و حمل، انسانی اور ثقافتی شعبوں بڑھانے پر گفتگو کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران روس تعلقات فعال طور پر پھیل رہے ہیں ، جس کا ثبوت رواں سال کی گہری اور اعلی سطحی بات چیت سے ملتا ہے ، اور دونوں رہنماؤں نے رواں سال چار بار ٹیلی فون کے ذریعے بات کی تھی۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان رابطے قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے تین بار کے لئے روس کا دورہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ظریف قرہ باغ کے مسئلے اور جوہری معاہدے کیلئے روس کا دورہ کریں گے
19 نومبر، 2020، 7:52 PM
News ID:
84116512

ماسکو، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف 23 نومبر کو قرہ باغ کے مسئلے اور جوہری معاہدے کی وجہ سے روسی دارالحکومت ماسکو کا دورہ کریں گے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران روس کے تعاون منصوبے کو خود بخود مزید 5 سال کیلئے بڑھایا جائے گا: ظریف
ماسکو، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور روس کے 20 سالہ تعاون منصوبے کی عمر قریب…
آپ کا تبصرہ